این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا عمل جاری
این اے پچہتر ڈسکہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ن لیگ کی نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ، چار ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ویل چیئرپر آئے معذور شخص نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔