وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کوشاں رہیں گے- عثمان بزدار
چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار سرگرم عمل، انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایت جاری وزیر اعلی آفس اور چیف سیکرٹری آفس میں چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم وزیر اعلی عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کر کے چینی اور دیگر اشیاء کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیں گے صوبائی وزرا ء اور سیکرٹریز بازاروں کے دورے کر کے روزانہ رپورٹ پیش کریں گے صوبے میں چینی کا وافر سٹاک موجود، چینی کے نرخ میں تیزی سے کمی کا رحجان جاری مارکیٹوں میں چینی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائیں گے چینی کا ایکس مل نرخ 80 روپے اور مارکیٹ ریٹ 85 روپے کلو تک ہے - رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہو گی- چینی کی مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے- چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی - رمضان بازاروں میں 3 سال پرانے نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں گی- بازاروں میں مہنگائی کے ازالے کے لئے اقدامات کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں - وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے کوشاں رہیں گے- عثمان بزدار