فواد چوہدری نے صبح صبح رونا شروع کردیا،مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے فوادچودھری کے ڈسکہ سے متعلق ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ فواد چودھری صاحب صبح صبح رونا شروع کردیا ہے،فوادچودھری نے صبح صبح ہی ہارتسلیم کرلی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔ عوام کا اعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں جہاں شفاف الیکشن ہوگا ووٹ نوازشریف کا نکلے گا۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،موٹروے اورمعاشی ترقی دی،مسائل کی وجہ ووٹ چوری ،آٹا،چینی ،بجلی ،گیس اوردوا چور مافیا ہے