این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب:مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
ڈسکہ : این اے75ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار کامیاب قرار پائی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا .این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر360میں سے256پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، ن لیگ کی نوشین افتخار80299ووٹ لے کر آگے۔پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی64287 ووٹ لے کر ان سے پیچھے ہیں۔ غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی پر16012ووٹ کی برتری حاصل ہے۔