امریکہ نے ترکی کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کرے جودونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کریں
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترکی کے میڈیا میں یہ بیانات آرہے ہیں کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پس پردہ ایک امریکی تھنک ٹینک ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ تعلقات کے فروغ میں مددگار نہیں ہیں دوسری جانب ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ نے ایلزبتھ ٹروڈو کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فتح اللہ گولن کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو نہ بگاڑے ۔اگر امریکا نے گولن کو ترکی کے حوالے نہیں کیا تو وہ ایک دہشت گرد کی قیمت پر ترکی سے تعلقات کو قربان کردے گا ۔ ادھر جرمنی کی چانسلر اجنیلا مرکل نے کہا ہے کہ ترکی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اردوان کا دورہ روس اس کی نیٹو کی رکنیت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرے گا