ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 11 سے 14 اگست تک یوم آزادی فیسٹیول منانے کا اعلان کر دیا
ایم کیو ایم پاکستان 11 سے 14 اگست تک یوم آزادی فیسٹیول اور 14 سے 23 اگست تک عشرہ صفائی منائے گی۔ یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست 2016 کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم لندن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اب ایک بار پھر اس کا اعلان کرتے ہیں، ایم کیو ایم کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ ان کی سیاست کو ایک سال ہوگیا،،اب تک لاپتہ کارکنان کو بازیاب ہوجانا چاہیے تھا۔ ایم کیو ایم کے دفاتر بھی انہیں اب تک واپس نہیں ملے جبکہ کارکنان کی گرفتاریوں میں تیزی آگئی ہے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔