ملک میں کہیں گرمی اور کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ڈویزن مالاکنڈ،مردان،کوہاٹ،ہزارہ ،لاہوراور گوجرانولہ میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے ،کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں باندا باندی جاری رہے گی۔ جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوان سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں انتالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی دوسری جانب اندرون سندھ میں گرمی کی لہر برقرار ہےجبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر ،دلبدین میں چوالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔