نوازشریف کی ریلی پر مسلسل کوریج کی بہترین مثال قائم کی
پاناما کیس کی سماعت ہو یا کوئی اور اہم واقعہ ۔ وقت نیوز نے اپنی روایت قائم رکھی ۔ نوازشریف کی ریلی پر مسلسل کوریج کی بہترین مثال قائم کی ،، وقت نیوز کی میراتھن ٹرانسمیشن نے رکھا ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ ،
ملک بھر سے رپورٹرز کی ٹیم رہی پوری طرح متحرک ، ہر شہر ، ہر قصبے سے تمام ریلیوں کی کوریج ہوئی لائیو ، ہر صورتحال سے رکھا ناظرین کو مکمل طور پر آگاہ ،، شہر اقتدار کے ہر مقام سے بھی ہوئی براہ راست رپورٹنگ،
غیر جانبدار اور بے لاگ تجزیے بھی پہنچائے اپنے ناظرین تک ، ہر جماعت کا موقف بھی لیا گیا ، اور ہر کسی رائے بتائی گئی ، میراتھن ٹرانسمیشن کا سلسلہ ریلی کیساتھ ساتھ جاری ہے، نواز شریف کی لاہور آمد تک ناظرین کو رکھا جائیگا مکمل طور پر آگاہ ،