جہلم میں نواز شریف کا پرتپاک استقبال، مریم نواز بھی خوشی سے جھوم اٹھیں
ٹوئٹر پر متحرک مریم نواز جہلم میں نواز شریف کے جلسے پر خوشی سے پھولے نہیں سمائیں،، کہا پلان تبدیل ہونے کے باوجود چھوٹے شہروں کے لوگ انتہائی مختصر وقت میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے، اسی کو تو اصل پیار اور بے لوث حمایت کہتے ہیں، شیر جہلم میں ہے، کیا آپ نے سنا کہ جہلم کے لوگ کیا کہہ رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں، آئی لو یو نواز شریف، آج سے پہلے کبھی بھی اپنی زندگی میں ایسا نظارہ نہیں دیکھا ، اسلام آباد سے جہلم تک کارکنوں کا جذبہ کم نہیں ہوا بلکہ بڑھتا جا رہا ہے، مریم نواز نے سیاسی مخالفین اور میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ، مخصوص میڈیا ہاﺅسز اور ہیجان میں مبتلا اپوزیشن سوچ رہی ہے کہ ، کس طرح اپنی غیر سنجیدہ پیش گوئیوں کو سچ ثابت کیا جائے، ان کے ساتھ اظہار افسوس ہی کیا جا سکتا ہے