نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست NA-120 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے49 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے
نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے ایک سو بیس سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انچاس امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج سے بارہ اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے،تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد اور عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری سمیت متعدد آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے،ن لیگ کی جانب سے ابھی تک کسی کو بھی امیدوار نامزد نہیں کیا جا سکا۔امیدواروں اور ان کے ہمراہ کارکنوں کی آمد کے پیش نظرصوبائی الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔