یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی شدید بمباری میں درجنوں افراد ہلاک
یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں درجنوں انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔ یمن کے طبی ذرائع اور ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ صعدہ صوبے میں سعودی اتحادی طیاروں نے ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں زیادہ تر دس سال سے کم عمر بچے سوار تھے۔ صعدہ میں محکمہ صحت کے مطابق حملے میں تینتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں، جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی کتنی تعداد ہے، ابھی تک سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔دوہزار چودہ سے حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد میں جاری جنگ میں اب تک دس ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ بیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے