خلائی فوج کو مسلح افواج کو چھٹا حصہ قرار دیا جائےگا
امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکی سپیس فورس کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ’نئے میدان جنگ‘ کے لیے تیاریاں کی جائیں، خواہش ہے سپیس فورس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورِ حکومت کے اختتام سے قبل 2020 تک قیام میں آ جائے،امریکی نائب صدر نے وزارت دفاع میں تقریر کرتے ہوئے کہا ’وقت آ گیا ہے کہ اپنی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اور عظیم باب کا اضافہ کیا جائے،اگلے میدان جنگ کے لیے تیاری کی جائے جہاں امریکہ کے بہترین اور بہادر ترین ہی نئی نسل کے خطرات کو شکست دینے کا موقع ملے گا،مائیک پنس نے ٹرمپ کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کانگریس سے استدعا کی اگلے پانچ سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید آٹھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے،انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت ایسا گلوبل پوزیشننگ نظام کمیونیکیشن سیٹیلائٹ تیار کیا جائے گا جو جام نہ کیا جا سکے،،امریکی نائب صدر کی تقریر کے تھوڑی دیر بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا: ’سپیس فورس