ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے والدین کو امریکی شہریت مل گئی
خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔تقریب حلف برداری کے موقع پر ایک صحافی نے میلانیا ٹرمپ کے والد سے پوچھا کہ امریکی بن جانے کے بعد آپ کو کیسا لگا رہا ہے؟ تو ان کے وکیل مائیکل ولڈیز نے جواب دیا کہ 'ان کا سفر بہت شاندار رہا ہے'۔