نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو صحت کے خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا.
نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو صحت کے خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال کے وارڈ کو سب جیل قرار دےدیا گیا۔ایون فیلڈ ہاؤس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کپیٹن صفدر کو اسی وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف کو رکھا گیا تھا۔پمز اسپتال کے ڈاکٹر مشہود کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے ابتدائی میڈیکل چیک اپ کے بعد کپیٹن صفدر کو ہسپتال میں داخل کردیا۔