ڈنمارک میں برقع اور نقاب پر پابندی کے خلاف فیشن ماڈلز کا منفرد احتجاج
حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں اسٹریٹ اسٹائل سمیت دیگر منفرد اسٹائلز پیش کیے گئے۔
دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ 'ایم یو ایف 10' کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا، جنہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔