چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ کو شمال بندر میں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی،دورے کے دوران نیول چیف نے پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی،ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کےملکی دفاع کےجذبے کو سراہا،نیول چیف نے جنرل الیکشن میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی بھی تعریف کی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔