انٹر بینک میں ڈالر، روپے کے مقابلے مزید 16 پیسے گر گیا
اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے پاکستان کو 4 ارب ڈالر ملنے کی خبر کے آتے ہی ڈالرکے ریٹ روپے کے مقابلے مزید گھٹنا شروع ہو گئے، انٹر بینک میں ڈالر ابتداء میں ہی 16 پیسے نیچے آ گیا اور 123 روپے 80 پیسے پر ٹرید کررہا ہے، اب تک ڈالر اپنی بلند ترین سطح یعنی 128 روپے 80 پیسے سے 4 روپے 70 پیسے نیچے آچکا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 423 ارب روپے کم ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت بیرونی دائگیوں کا دباو بہت زیادہ ہے جس کے باعث پاکستان کو ماہانہ لگ بھگ 2 ارب ڈالر کی ضرورت بڑھ رہی ہے، ایسی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گر رہے ہیں۔ اسلامک ڈویلمپنٹ بینک کی جانب سے اگر 4 ارب ڈالر مل جاتے ہیں تو روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔