مضاربہ سکینڈل کیس: ملزم عبید اﷲ کو7 سال قید وجرمانہ کی سزا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے مضاربہ سکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبید اﷲ کو سات سال قید اور 38 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبید اﷲ پر عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا جرم ثابت ہو گیا ، ملزم عبید اﷲنے لوگوں کی پچاس کروڑ روپے کی رقم خوردبرد کی تھی ملزم نے مضاربہ کے نام پر لوگوں سے رقم لی تھی اور انہیں منافع دلوانے کا جھانسہ دیا تھا نیب نے ملزم کے خلاف تحقیقات کیس اور ریفرنس دائر کیا۔عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور 38 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی جا سکتی ہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرتاتو اسے مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ،مضاربہ سکینڈل جو کہ تین ارب روپے کا سکینڈل تھا اس میں تیسرا ہ ریفرنس ہے جس میں سزا سنائی گئی۔