پنجاب اور مرکز میں حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، عوام کو انصاف ان کی دہلیز کر ملے گا۔ چوہدری سرور

Aug 10, 2018 | 15:45

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پنجا ب اور مرکز میں حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، عوام کو انصاف ان کی دہلیز کر ملے گا، کرپشن سے پاک پاکستان ملک کو ترقی کے عروج کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا میرٹ سے عوام کو اعتماد حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما چوہدری سلیم صادق سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام تر جد و جہد کا مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے قیادت اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اگر کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا ہوگیا تو یہ ایک ایسا سنگ میل ثابت ہوگا جس کا عروج پاکستان کا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونا ہے انہوں نے کہاکہ بااثر افراد اور خاندان اگر میرٹ کے بغیر تعینات ہوں یامفادات حاصل کریں تو اہل نوجوانوں کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر میرٹ کاڈول ڈال دیا جائے تو عوام میں اعتما د پید اہوتا ہے اور و ہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی طرف رجوع کرتا ہے جس سے ملک میں ذہانت میں اضافہ کا رجحان دیکھنے کو ملتا ہے

مزیدخبریں