سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کرکے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی,ترجمان الیکشن کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں استعمال ہونیوالے آر ٹی ایس سسٹم سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل جن چیزوں پرپارلیمنٹ میں تحفظات ظاہر کیے تھےان میں ہی مسائل سامنے آئے۔ یہ سسٹم ایکٹ کا حصہ تھا اس لیے الیکشن کمیشن یہ سسٹم استعمال کرنے کا پابند تھا۔ انکا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس نے الیکشن کے روز مکمل طور پر کام نہیں کیا جس کے باعث مشکلات پیش آئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ تحقیقات مکمل ہونے پر اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی