فی تولہ سونا مزید200روپے مہنگاہوگیا

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر بڑھنے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید200روپے مہنگاہوگیاجس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح 87000روپے پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1500ڈالرسے بڑھ کر1502ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86800روپے سے بڑھ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74417روپے سے بڑھ کر74588روپے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پرمستحکم رہی۔