حکومت ہماری زبان بندی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہماری زبان بندی نہیں کرسکتی۔ عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا۔ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بھارت نے ہم سے کشمیر چھین لیا ۔ اس موقع پر ہمیں مسئلہ کشمیر پر ایک متفقہ پیغام بھیجنا چاہیے تھا لیکن حکومت صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ سلیکٹڈ نہ کہو۔ پیپلزپارٹی دباؤ میں نہیں آئے گی اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت ہماری زبان بندی نہیں کرسکتی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹرز نے فریال تالپور کو ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پہلے بھی اس قسم کے انتقامی رویوں کا مقابلہ کیا ہے اور کررہے ہیں۔ ہمارے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا کہ جن لوگوں میں غیرت نہ ہو وہی بزرگوں اور عورتوں کے پیچھے پڑتے ہیں اور اس حکومت میں غیرت نہیں ہے