امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے: پاکستانی سفیر
ریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔ جیو نیوز اور امریکی ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ اسد مجید خان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔ پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔