بھارت نےخطےمیں خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے،ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان امن جبکہ بھارت خطے میں کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے،بھارت نے خطے میں خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے برطانوی نشریاتی ادارےسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت خطے میں بدامنی اور کشیدگی کوفروغ دےرہاہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام عالم کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم پراب خاموش نہیں رہ سکتے،سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستانی مؤقف کی تائید ہوئی،سیکرٹری جنرل نے اس من گھڑت مفروضے کی بھی نفی کی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کئی دہایوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے،بھارت نے خطے میں خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پرلیکچر دینے والوں کوکشمیریوں کی حالت زارکی پرواہ ہونی چاہیے