چمن میںمال روڈ پر دھماکہ ، متعددافراد زخمی
بلوچستان کے علاقے چمن کی مال روڈ پرزوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کی مال روڈ پر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔