فلسطینی زمینوں کو ضبط کرنے کے احکامات
قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے ضلع سلفیت میں رافت گائوں میں درجنوں ایکڑ فلسطینی زمین کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ زمین کو ضبط کرنے کے احکامات ہدف شدہ علاقوں کے قریب اسرائیلی کھدائیوں میں توسیع کے لیے کیے گئے۔1967سے جب رافت پر قبضہ کیا گیا تھا ، صہیونی حکام نے اسرائیلی بستیوں اور یہودیوں کی دیگر سہولیات کی تعمیر کے لئے گائوں میں ہزاروں ایکڑ نجی ملکیتی زمین پر قبضہ کر لیا ۔