ترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش
ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی نے لبنان کو سانحہ بیروت میں مدد فراہم کرنے کے ضمن میں دھماکوں سے تباہ بیروت بندرگاہ اور اطراف کی کالونیوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے نائب صدر بیروت پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد لبنانی صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ایک پریس کانفرنس میں ترکی کے نائب صدر نے کہا کہ انقرہ نے بیروت کے لیے طبی اور غذائی امداد بڑھا دی ہے۔ انقرہ بیروت سانحہ پر لبنانی حکومت کے ساتھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں لبنانی قوم کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ترک نائب صدر فواد اوطائی نے لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 154 افراد ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔