کراچی:کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بدترین ٹریفک جام
کراچی میں شدید بارشوں کے باعث بند کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بدترین ٹریفک جام رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارشوں کے باعث قیوم آباد سے کورنگی آنے اور جانے والے روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہے، ٹریفک کی آمد و رفت کھولنے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بدترین ٹریفک جام رہی ، قیوم آباد، کورنگی کازوے ، بروکس چورنگی،بلال چورنگی اور اطراف میں ٹریفک جام رہی ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کازوے روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا دبا ئوہے۔