‘اپوزیشن کے پاس طاقت ہے تو دھرنا دے کر دکھائے’

ہرحکومت کےخلاف اےپی سیزہوئی جوکامیاب نہیں ہوتیں، اےپی سیزکوعوام کوحمایت حاصل نہیں ہوتی جس اےپی سی کوعوام حمایت ہووہ کامیاب ہوتی ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کوروناکےخلاف حکومت کی پالیسی کوپذیرائی ملی آج الیکشن ہوجائیں توتحریک انصاف پھرکامیاب ہوگی، کیاعوام آصف زرداری اورنوازشریف کوووٹ دیں گے؟ اگر الیکشن کامیدان سجےگا توتحریک انصاف پھرکامیاب ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس طاقت ہےتو آئیں دھرنا دیں ہمیں کمزور کر کے دکھائیں، اپوزیشن کےساتھ عوام نہیں ہے۔