اقرا عزیز نے بھی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوالی

اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کورونا کی ویکسین لگوالی، اداکارہ نے اپنے مداحوں سے بھی ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی۔اقرا عزیز نے بتایا کہ وہ حمل کی وجہ سے اب تک ویکسین نہیں لگواسکی تھیں۔اقرا عزیز نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچا ﺅکے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے تحفظ کے لیے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔