عائزہ خان کے رپورٹ کرنے پر ٹوئٹر نے جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے موجود ٹوئٹر پر تصدیق شدہ اکاونٹ جعلی ہے جس کے بارے میں وہ ٹوئٹر کو رپورٹ بھی کرچکی ہیں ۔عائزہ خان کے رپورٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر نے اداکارہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے جلد ہی ان کے نام سے بنے ہوئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
Report @Ayezakhan_ak
Its not an official account, i am surprised how Twitter has verified this page.
I have reported this account and sharing my video mentioning that its not me! #realayezakhan pic.twitter.com/vj5xtVm4e7— Ayezakhan.ak (@Ayezakhanak3) August 8, 2021
خیال رہے کہ عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ پر مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کے نام سے موجود تصدیق شدہ اکاونٹ جعلی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاتھا کہ اس (Ayezakhan_ak)کو رپورٹ کریں ۔ عائزہ نے مزید لکھا کہ یہ میرا آفیشل اکاونٹ نہیں ہے ، میں حیران ہوں کہ ٹوئٹر نے اس پیج کی تصدیق کیسے کی ہے۔