عمران نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، غداری کارڈ نہیں کھیلنے دینگے: خرم دستگیر
وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، غداری کارڈ نہیں کھیلنے دیں گے، سوشل میڈیا پر کسی کو بھی کھلا لائسنس نہیں دیا جاسکتا، ریاستی ادارے پیشہ ورانہ فراض انجام دے رہے ہیں، ان پر تنقید درست نہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نفرتوں کے بیج بونے والے عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی، ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے، آزادی اظہار اور اداروں پر الزامات لگانے میں فرق ہے، تمام اداروں کی حرمت کوقائم رکھنا ہوگا، حکومتی اقدامات سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں خاطر خوا کمی آئے گی، جولائی کے بلوں میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگائی گئی ہے، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھانا پڑی تو بڑھائیں گے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ابھی نہیں لگے گا، مساجد کے بجلی بلوں پر ٹی وی سرچارج نہیں لگے گا۔