پنجاب میں مزيد 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے
پنجاب کے مزيد 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلےکردیے گئے۔ خالد اقبال کو قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ، طارق عزیزکو ڈی پی او سرگودھا اور ڈاکٹر فہدکو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد بھیج دیاگیا، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پہلے ہی اس حکومت کے ساتھ کام کرنے سے تحریری طور پر معذرت کرچکے تھے، انہیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ خیال رہےکہ پرویز الٰہی کے وزارت اعلیٰ سنبھالنے کےبعد سے اب تک چند ہفتوں میں ہی 70 سے زائد افسران کے تبادلے ہوچکے ہیں ۔