بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی مہم بھارت سے بھی چلائی گئی: جے آئی ٹی رپورٹ
اسلام آباد: بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہدا کے خلاف مہم ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے چلائی گئی۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی صدرات میں اسلام آباد میں منقعد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ،ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد جعفر انٹیلجنس اداروں کے نمائندوں سمیت چھ رکنی ٹیم نے شرکت کی۔علاوہ ازیں اجلاس میں ڈائریکڑ جنرل ایف آئی اے محسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ محمد جعفر نے وزیر داخلہ کو سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہداء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم چلانے والوں کے متعلق ابتک کی تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سانحہ لسبیلہ پیلی کاپڑ حادثہ و شہداء بارے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانے والوں کا معلوم کرنے کےلیے تشکیل دی جانے والی ایف آئی اے سائبر کرائم و انٹیلجنس ادروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر سانحہ کے بعد منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کے تانے بانے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان سمیت بیرون ممالک سے بھی ملتے ہیں۔