مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) سعودی امدادی ادارہ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں یمن، سوڈان اور پاکستان میں نئے ترقیاتی و فوری ریلیف پروگرام شروع کیے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شاہ سلمان مرکز نے سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے ساتھ مشترکہ پروگرام پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد انتہائی غریب خاندانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً ڈھائی ہزار خاندانوں کے 17 ہزار 500 افراد براہِ راست اور 88 ہزار افراد بالواسطہ طور پر مستفید ہوں گے۔ پروگرام کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو لائیو اسٹاک، پولٹری اور مویشیوں کی دیکھ بھال و افزائش کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بیرونی امداد پر انحصار کم کرسکیں۔ علاوہ ازیں، شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے خرطوم میں بے گھر خاندانوں میں 700 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جن سے 7 ہزار 41 افراد نے فائدہ اٹھایا، جبکہ یمن کے حضر موت میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو شیلٹر اور ایمرجنسی کٹس فراہم کی گئیں۔
پاکستان میں انتہائی غریب خاندانوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کا سعودی منصوبہ
Aug 10, 2025 | 00:29