محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا.
مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، آج صبح ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت یوں رہے، اسکردو منفی پانچ، پاراچنارمنفی چار، کوئٹہ منفی ایک اسلام آباد چھ، لاہور سات، کراچی پندرہ، پشاور سات، مری تین ،مظفرآباد سات اورملتان میں درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.