سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رہنما باؤ انور کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیفیصل سبزواری کہتے ہیں پنجاب حکومت کی ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

سندھ اسمبلی کےاجلاس میں سیالکوٹ میں قتل ہونےوالےایم کیوایم کے رہنما باؤانوراورتھرمیں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے باؤ انور کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،لاہور میں طاہرہ آصف کو قتل کیا گیا ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہمارے سامنے ہے،ہمیں بتادیا جائے کہ ہم سیاست کریں یہ نہ کریںفیصل سبزواری نے کہا کہ ٹی وی چینلوں پر واقعے کے نوٹس لینے کے ٹیکر تو فوری چل جاتے ہیں لیکن عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا،پنجاب اور وفاقی حکومت نام نہاد انکوائریاں کرنے کی بجائے اپنا فرض پورا کرےاجلاس میں صوبے بھر میں تشدد زدہ لاشیں ملنے کیخلاف ایم کیو ایم نےاحتجاج بھی ریکارڈ کرایا،نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا سندھ میں تشدد زدہ لاشیں ملنےپرتشویش ہے، حکومت اور اپوزیشن مشترکہ طور پراقدام اٹھائیںاجلاس کے دوران تھر میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر بھی بحث ہوئی صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کا کہنا تھا کہ بعض چینلز میں اموات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیاجس سے وہاں کام کرنے والے ڈاکٹرز سخت مایوس ہیں،،میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ ایسی خبریں چلانے سے اجتناب کری ایوان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی روکنے کی قرارداد منظور کی گئی