حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کا فیصلہ کر لیا ہے شرائط اور دیگر معاملات آج طے کئے جانے کی توقع ہے
حکومت آج ایک بار پھر تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے طریقہ کار اور شرائط بھی طے کرے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت کے لیے کوئی بڑی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ عمران خان وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن جائے تو وہ ڈی چوک سے دھرنا بھی ختم کر دیں گے اور کمیشن کی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔ دوسری طرف حکومت بھی اس بات کا اظہار کر چکی ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں مسلم لیگ نون کی قیادت پر دھاندلی کا کوئی الزام ثابت ہوا تو پھر ان کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔ امکان ہے کہ موجودہ صورت حال میں اگر کمیشن بنا دیا جائے اور تحقیقات کا آغاز ہو جائے تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری تصادم اور اختلافات بھی ختم ہو جائیں گے۔۔