ملیر قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، اٹھارہ سالہ علینہ کی قاتل اس کی سگی بہن ہی نکلی

خون سفید ہو گیا، سگی بہن ہی قاتل بن گئی، چند روز پہلے ملیر میں نوجوان لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،،، بہن علوینہ نے منگیتر اور اس کے دوست کی مدد سے سترہ سالہ علینہ کو تیز دھار والے آلے سے قتل کیا, ملزمہ نے صرف علینہ کو قتل کرایا، بلکہ قاتلوں کو گھر کے پچھلے راستے سے فرار بھی کرایا,قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی بہن نے ہی فراہم کی تھی۔جبکہ اپنے سر اور بازو پر خود زخم لگائے، قتل کے بعد ملزمان کو گھر کے پچھلے راستے سے فرار ہوئے، پولیس کے مطابق سترہ سالہ علینہ بہن کو ملزم مظہر اور علوینہ کی ملاقاتوں سے متعلق گھر والوں کو بتاتی تھی، جس پر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا، علینہ کو علوینہ اور مظہر کا ملنا پسند نہ تھا اور وہ بہن کو منع کرتی تھی, مقتولہ کی بہن علوینہ نے قتل کی اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے اپنے آپ کو بھی سر اور بازو پر خود ہی زخم لگائے