افغانستان، سرکاری فوج نے صوبہ غزنی میں9 عسکریت پسند ہلاک کر دیئے
افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے ضلعDEHYAK میں سرکاری فورسز نے طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں کم سے کم نو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پندرہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ سے رابطے میں کارروائیوں کی تصدیق کی ہے مگر ان کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے سب عام شہری ہیں۔تاہم حکومت کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے تمام طالبان جنگجو تھے۔