وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی وجہ سے دیگر تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دئیے جائیں گے، بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزراء کی کارکردگی کی بنیاد پر قلمدانوں کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔