اوگرا کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارش ارسال
سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اوگرا کو ارسال کر دی، عوامی شنوائی 18 دسمبر کو کراچی میں ہو گی۔سندھ اور بلوچستان کے عوام تیار ہوجائیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو درخواست ارسال کر دی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت گیس 671 روپے 84 پیسے فی بی ٹی یو میں خریدی جارہی ہے جبکہ 587 روپے 55 پیسے فی بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کمپنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔