مالم جبہ اراضی لیز پر دینے کا معاملہ: نیب نے وزیراعلی کے پی کےمحمود خان کو طلب کر لیا
قومی احتساب بیورو (نیب)نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کر لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر محمود خان کو 14 دسمبر کو طلبکیا ہے۔محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔نیب نے مالم جبہ اراضیکیس میں صوبائی وزیر عاطف خان اور محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔