باربار درخواست کے باجود افغانستان پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا، وزیرخارجہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ افغانستان بار بار درخواست کے باوجود قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قید زیادہ تر پاکستانیوں پر دہشت گردی کے الزامات ہیں لیکن افغان حکومت پاکستانیوں پر الزامات سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ نہیں کرتی اور نہ ہی ہمارے سفارت خانے کو قیدیوں تک کونسلر رسائی دی جاتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان افغان سفارت خانے کو مکمل تعاون فراہم کرتی ہے لیکن دوسری جانب سے رویہ قابل افسوس ہے.