دنیا کی 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں سے 47 امریکی ہیں، رپورٹ
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اسلحے کے فروغ اور اسلحہ سازی کی صنعت کے حوالے سے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) نے 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کے نام کے ساتھ تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔دنیا بھر میں جنگوں، اسلحہ سازی، تنازعات اور دفاعی ساز و سامان سے متعلق ریسرچ کرنے والے ادارے (SIPRI) نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2017ء میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ اسلحے کی 398.2 بلین ڈالر کی خرید و فروخت ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں 47 امریکی ہیں جو دنیا بھر میں اسلحے کی نصف تعداد تیار کررہی ہیں جب کہ دنیا کی 10 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں 5 امریکی ہیں۔ امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن اول نمبر پر براجمان ہے جس نے 44 بلین ڈالرز کا کاروبار کیا۔
دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں روس نے برطانیہ سے اعزاز چھین کر دوسرے نمبر پر قدم جمالیے,مسلمان ممالک میں ترکی کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حیران کن نتائج دے کر خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا