نیب میں بہتری کے لیے اہم اقدامات
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب میں بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں ۔ ڈیوٹی کے دوراننیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ نیب افسروں کی حاضری یقینی بنانے کے لیےبائیو میٹرک نظام پر عمل شروع کر دیا گیا ۔دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہےصرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی صرف ملاقات ہو سکے گی۔ اعلٰی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر نیب افسرو ں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔