انسانی حقوق کے عالمی دن پرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاویڈیو پیغام
انسانی حقوق کے عالمی دن پرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہورہی ہیں۔ مشعال ملک کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے پیلیٹ گنز سے ہزاروں کشمیریوں کو نابینا کردیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کہ کشمیریوں کو کب انصاف ملے گا؟ اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے بتایا کہ بھارتی فورسزکشمیرمیں7ہزارسے زیادہ لوگوں کونابینا کرچکے ہیں ،اقوامِ متحدہ کی کشمیر پر جاری رپورٹ نےسب کچھ دکھا دیا ہے،انھوں نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ پرآخرکب عمل درآمد ہوگا؟ اورکشمیریوں کوکب سکون اور آزادی ملے گی؟ دنیا کوان سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔