استاد راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے گانا ریکارڈ کروا دیا
استاد راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے خصوصی گانا ریکارڈ کروا دیا۔ گانے کی موسیقی استاد راحت فتح علی خان اور اکبر ناصر خان نے ترتیب دی ۔اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل کا لکھا گانا فلم ’’دال چاول‘‘کیلئے ریکارڈ کیا گیاجو کہ جلد ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن نے کی ہے ۔ ’’دال چاول‘‘ ایک پرائیویٹ فلم کمپنی کی کاوش ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ ترجمان فن کلب پروڈکشن لاہور کے مطابق فلم ’’دال چاول‘‘ سماجی مسائل اور معاشرے میں جرائم کی وجوہات پر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں پولیس، افواج پاکستان اورآرمی پبلک سکول کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔