سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔زرائع کے مطابق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز 20 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، نوٹس کا اطلاق تمام نجی اسکولز پر لاگو ہوگا۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے سابق وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے اسکول اساتذہ کا ڈیوٹی ٹائم بڑھانے کا نوٹیفکیشن ختم کردیا ہے،سردار شاہ نے اسکولوں میں اساتذہ کی ڈیوٹی میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا تھا،جسے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سمری کے بعد ختم کردیا گیا ۔