معروف تاجر و صنعتکار سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ ادا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی 8دسمبر کو دبئی میں انتقال کر گئے تھے ،سراج قاسم تیلی کو 7دسمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ تاہم آج معروف تاجر و صنعتکار سراج قاسم تیلی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،سراج قاسم تیلی کی نمازہ جنازہ ڈیفینس فیز 6 مسجد صحیم سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی جبکہ سراج قاسم تیلی کی تدفین ڈیفینس فیز 7 قبرستان میں جائے گی،سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین بھی تھے اور سراج قاسم تیلی کے سوگواران میں ایک بیٹا ایک بیٹی اور ایک بیوہ شامل ہیں۔